پاکستانتازہ ترین

قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب نے دیکھ لیا، فضل الرحمان

پشاور(پاک نیوز)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پشاور میں ایم این اے، ایم پی اے، بیوروکریسی اِن کی تھی لیکن قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب نے دیکھ لیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں اسلام کی بات آئے وہاں انتہا پسند کہہ دیا جاتا ہے، ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک کو مستحکم کرنے کی بات کرتے ہیں، آپ ٹھیک ہو جائیں، ہم تو ٹھیک ٹھاک ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم کہتے تھے حکومتیں تمام دھاندلی کی پیداوار ہیں، پشاور میں ایم این اے، ایم پی اے اور بیوروکریسی ان کی تھی لیکن تھوڑا سا ہاتھ ہٹایا گیا تو حشر نشر سب کے سامنے ہے۔سربراہ اتحاد کا کہنا تھاکہ پاکستان کو امن اور خوشحال معیشت کی ضرورت ہے، امن کا مطلب انسانی حقوق کا تحفظ ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button