پاکستانتازہ ترین

سردی کی نئی لہر کا امکان، بارش کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا

کراچی(پاک نیوز) کراچی والے تیار ہوجائیں، شہر میں سردی کی نئی لہر کے ساتھ اگلے دو دن ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد چمن شہر اورگردونواح میں ہلکےاورگہرے بادل چھا گئے ہیں۔بلوچستان کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں جس کا اثر کراچی میں بھی نظر آئے گا۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش اورپہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔علاوہ ازیں گلگت بلتستان اورجنوبی وزیرستان میں شدید سردی کے باعث بہتا پانی جم گیا، آج کم سےکم درجہ حرارت گوپس میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button