تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:شہر گردونواح میں کرسمس ڈے عقیدت و احترام سے منایا گیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔شہر گردونواح میں کرسمس ڈے عقیدت و احترام سے پر امن طور پر منایا گیا۔دعائیہ تقریبات میں یسوح مسیح کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی، حضر ت عیسیٰ علیہ اسلام نے بیمار انسانوں کے جسموں اور روحوں کو شفاء بخشی اُن کے محبت کے پیغام کو گھر گھر پھیلا کر نفرتوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔تقریبات سے خطاب تفصیلات کے مطابق علاقے بھر میں کرسمس ڈے عقیدت و احترام سے پر امن طور پر منایا گیا،گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات میں پادریوں نے یسوح مسیح کی تعلیمات پر روشنی ڈالی گئی۔کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے ڈاکٹر نیامت عظیم سہوترا کی رہائش گاہ پر کرسمس کا کیک کاٹتے ہوئے کہا کہ حضر ت عیسیٰ علیہ اسلام نے بیمار انسانوں کے جسموں اور روحوں کو شفاء بخشی اُن کے محبت کے پیغام کو گھر گھر پھیلا کر نفرتوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس موقع پرضلع کونسلرصاحب شہزاد، ضلعی ممبر ذوالفقار گل، و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نے نہ صرف بیمار لوگوں کے جسموں کو شفاء بخشی بلکہ بیمار روحوں کی روح کا بھی علاج کیا اور تمام انسانیت کو محبت امن بھائی چارے کا درس دیا اگر آج بھی ہم اُن کے امن و محبت کے پیغام کو گھر گھر پھیلا دیں تو معاشرے میں پھیلی ہوئی صوبائی لسانی او ر مذہبی نفرتوں کو ختم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا پاکستان کی قوم مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے، آخر میں ڈاکٹر عظیم سہوترا نے کہا کہ کرسمس ڈے امن و سلامتی کا درس دیتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کے محبت و امن کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کرملک کو امن کاگہوارہ بنادیں۔

یہ بھی پڑھیں  ڈی جی پارکس نے عاطف اسلم کے کنسرٹ کو فراڈ قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker