پاکستانتازہ ترین

منی بجٹ کل کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کل منی بجٹ پیش کیا جائے گا۔وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہناہےکہ کابینہ  کی منظوری کے بعد منی بجٹ بدھ کو ایوان میں منظوری کے لیے پیش کیاجائےگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بجٹ منظوری کے وقت اپوزیشن شور مچانا شروع کردیتی ہے۔اہم قانون سازی کے وقت بھی اپوزیشن والے اپنا چورن بیچنا شروع کردیتےہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت زرداری اور نوازشریف کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس گئی۔ اس وقت دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی پیش کی جائے گی۔کابینہ کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔کابینہ میں ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button