تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:مہمانوں نے اہل خانہ کو نشہ آور مشروب پلا کر نوجوان لڑکی اغواکرکے فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔مہمانوں نے اہل خانہ کو نشہ آور مشروب پلا کر لاکھوں روپے لوٹ لیے اور نوجوان لڑکی اغوا کرلی۔تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے محلہ لیاقت ٹاوں ں کی کشوربی بی کے گھر سیف،سمیع اللہ،نصراللہ،سیماں بی بی اور سونیا بی بی اور صائمہ بی بی مہمان بن کر آئے اور آنکھ بچا کر گھر کے سالن میں نشہ آور چیز ملا دی جس سے تمام گھر والے بے ہوش ہو گئے۔مزکورہ ملزمان گھر کی سیفوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے دو تولہ سونے کے زیورات اور ڈیڑھ لاکھ نقدی لوٹ لی اور جاتے ہوئے کشور کی چودہ سالہ رخسانہ کو بھی اغوا کرکے سفید رنگ کی کار میں فرار ہو گئے۔تھانہ سٹی بھائی پھیرو میں مقدمہ درج۔

یہ بھی پڑھیں  حیدرآباد:میرے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے افسر کیخلاف کارروائی کی جائے

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker