پاکستانتازہ ترین

ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے: شیخ رشید

راولپنڈی(پاک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہےکہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہےکہ نوازشریف آتے ہیں آئیں، نہیں آتے نہ آئیں، کوئی فرق نہیں پڑتا، طوفان کھڑا کیا جارہا ہےکہ وہ آرہا ہے وہ جارہا ہے، ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ شیخ ہونے کے باوجود اپنی جیب سے ٹکٹ دوں گا، نوازشریف بتائیں کس روز آنا چاہتے ہیں میں ویزا اور پاسپورٹ دوں گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہر پارٹی چاہتی ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے سر پر ہاتھ رکھے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ ہےکہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوگی، حکومتیں آتی ہیں اور چلی جاتی ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کی اچھی بات ہے وہ منتخب حکومت کے ساتھ ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button