بین الاقوامیتازہ ترین

مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں ایک مرتبہ پھر سماجی فاصلے کی شرط عائد

جدہ(ڈیسک نیوز)مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں ایک مرتبہ پھر سماجی فاصلہ قائم کرنے کی شرط عائد کردی گئی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے مسجد الحرام اور   مسجد نبوی میں سماجی  فاصلے کے اصول دوبارہ نافذ کر دیے ہیں جس کے  لیے نشانات لگانے کا کام جاری ہے۔حرمین انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر بروز جمعرات صبح 7 بجے سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کے طریقہ کار کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ نماز کی صفوں کے درمیان سماجی دوری کا اطلاق کیا جائے گا اور عمرہ ادا کرنے والوں  کے لیے طواف کے راستوں پر احتیاطی تدابیر کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ زائرین کی صحت  کی حفاظت کی جاسکے۔ذرائع حرمین انتظامیہ نے  دونوں مساجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کے لیے احتیاطی تدابیر کی پابندی کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  انہیں ماسک پہننے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں  عقیدۂ تحفظ ناموس رسالت اور ہماری ذمہ داریاں

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker