پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں 53 فیصد افراد کی ویکسینیشن مکمل، کے پی پیچھے رہ گیا

اسلام آباد(پاک نیوز)پنجاب میں 53 فیصد افراد کو عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگ چکی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 72 فیصد افراد کو ابھی تک کورونا ویکسین کی صرف ایک خوراک لگائی جا سکی ہے۔ادھر کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 82 ہزار 533 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی اور صرف کراچی میں 26 ہزار 108 افراد نے کورونا ویکسین لگوائی۔خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہے اور اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 21 ہزار افراد کورونا ویکسین کے لیے رجسٹرڈ ہوئے لیکن صرف 93 لاکھ 24 ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو سکی ہے۔بلوچستان میں 78 لاکھ 5 ہزار میں سے 35 لاکھ 47 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی، کوئٹہ میں 7 لاکھ 78ہزار افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہو چکی جبکہ 77 ہزار 670 افراد کورونا کی ایک خوراک لگوا چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  چار مختلف واقعات میں 2خواتین سمیت23افراد نے زدوکوب کر کے 4خواتین سمیت 11افراد کو لہولہان کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker