پاکستانتازہ ترین

کنٹرول لائن پربھارت کی فائرنگ،پاک فوج کامنہ توڑ جواب

imagesراولپنڈی(نمائندہ خصوصی)لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ نہیں رُکا۔مختلف سیکٹروں پر رات بھر سے بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری وقفے وقفے سے جاری ہے۔پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے آج صبح بھی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور نکیال سیکٹر پر مارٹر گولے فائر کیے۔ تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ گزشتہ شب بٹل سیکٹر میں فائرنگ اور شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک 60 سالہ شہری سخی محمد شہید جبکہ ان کی بیٹی نبیلہ شدید زخمی ہو گئی۔ حالیہ چند دنوں میں بھارت کی جانب سے متعدد بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر چڑی کوٹ اور جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔شیلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ منگل کی رات سارھے 11 بجے سے 3 بجے تک جاری رہا۔بٹل سیکٹر کے علاقوں منڈول ، ککوٹہ ، تیتری نوٹ اور ڈونگا گھمیر پر شدید فائرنگ اور گولہ باری کی گئی،فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے اب بھی جاری ہے۔کوٹلی میں کھوئی رٹہ اور نکیال سیکٹر میں چھوٹے ہتھیاروں جبکہ گوئی سیکٹرمیں بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔پونچھ اور راولاکوٹ میں بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں  پاک چائنا اکنامک زون معاشی ترقی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،وزیراعلیٰ پرویزخٹک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker