پاکستانتازہ ترین

مری میں روزانہ سیاحوں کی 8 ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت

راولپنڈی(پاک نیوز)راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے مری میں داخلےکے لئے ایڈوائزری جاری کر دی، نوٹی فکیشن کے مطابق نارمل موسم کے دوران روزانہ سیاحوں کی 8 ہزار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہو گی،شام 5 سے صبح 5 بجے تک گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔تفصیلات کےمطابق راولپنڈی انتظامیہ نے سیاحوں کے مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی اور نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ مری میں روزانہ 8 ہزار سیاحوں گاڑیاں داخل ہوسکیں گی۔ مری اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں کی گاڑیوں پر کوئی پابندی نہیں جب کہ شام 5 بجے سےصبح 5 بجے کے درمیان مری میں سیاحوں کی گاڑیاں داخل نہیں ہوسکے گی۔مری میں کاروباری سرگرمیاں کل سے دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button