تازہ ترینعلاقائی

پیف سکولوں میں زیادہ داخلے ہونا کمیونٹی کا پیف ماڈل پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ ترجمان پیف

پیف انتظامیہ پارٹنرز کو پالیسی کیپ کے مطابق داخلوں کی اجازت دیتی ہے۔ ترجمان پیف

لاہور(پریس ریلیز )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایاکہ تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کو محدود فنڈز ہونے کے باوجود داخلوں کی اجازت دی گئی تاکہ مزید آؤٹ آف سکول بچوں کو پیف ماڈل کے ذریعے معیاری تعلیم فراہم کی جاسکے۔ ترجمان نے بتایاکہ صوبہ پنجاب کے لوگوں کا پیف کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل پر بھرپور اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ اتنے کم دورانیے میں پیف پارٹنر سکولوں میں نرسری اور پریپ جماعتوں میں اہداف سے زیادہ داخلے ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ پیف پارٹنرز سکولوں میں داخلوں کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی گئی،پیف سکولوں میں نرسری اور پریپ جماعتوں میں داخلے ہونا عمومی عمل ہے اور یہ بنیادی جماعتیں ہیں جہاں ہر مرتبہ پیف سکولوں میں توقعات سے زیادہ داخلے ہوتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پیف انتظامیہ پارٹنرسکولوں کوپالیسی کیپ کے مطابق داخلوں کی اجازت دیتی ہے اور پالیسی کیپ کے مطابق ہی پیف پارٹنرز کو ادائیگیا ں کی جاتی ہیں۔ترجمان کے مطابق پیف انتظامیہ صرف ایسے سکولوں کو نئے داخلوں کی منظوری دیتی ہے جہاں بچوں کے لیے اضافی کلاس رومز اور انفراسٹرکچر سمیت تمام تر سہولیات موجود ہوں۔ترجمان نے پرائمر ی، مڈل اور سیکنڈری جماعتوں میں نئے داخلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پیف سکولوں میں جماعت اول سے جماعت پنجم تک تقریباً 80ہزار، جماعت ششم تا ہفتم تقریباً 38ہزاراور جماعت نہم تا دہم میں تقریباً 12ہزارنئے بچے داخل ہوئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پیف پارٹنر سکولوں نے چونکہ پرائمری لیول میں داخلوں کے اہداف مکمل کر لیے ہیں۔ لہذا پیف انتظامیہ نے پیف پارٹنرز کو مڈل اور سیکنڈری جماعتوں میں نئے داخلوں کے اہداف پورے کرنے کے لیے 16جنوری 2022تک اجازت دی ہے۔ترجمان نے اس بات کی وضاحت کی پیف کا تعلیمی نظام نہایت صاف اور شفاف ہے اور پیف انتظامیہ اپنی پالیسیاں گاہے بگاہے پیف پارٹنرز سے بذریعہ سوشل میڈیا پر پیغامات اور ویب سائیٹ پر سرکلرز کے ذریعے شیئر کرتی رہتی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 10جنوری 2022کو پیف کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں واضح طور پر پیف انتظامیہ کی جانب سے پیف پارٹنرز کو نرسری اور پریپ جماعتوں میں زیادہ بچے داخل ہونے کی آگاہی دی گئی تھی۔ اس پیغام کو جاری کرنے کا مقصد یہ تھا کہ پیف پارٹنرز مڈل اور سیکنڈری لیول میں داخلوں کے اہداف مکمل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button