پاکستانتازہ ترین

سندھ کے اسکولوں میں بھی کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی(عقیل خان)محکمہ صحت سندھ نے اسکولوں میں بھی کورونا کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تمام  ڈی ایچ او کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔جارری کردہ مراسلے کے مطابق ہر ضلع کے اسکولوں سے  100 سیمپل اکھٹے کئے جائیں گے، کورونا  سیمپل ڈاؤ اسپتال کی کورونا لیب میں بھجے جائیں گے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے ٹیسٹ آنے کے بعد محکمہ صحت سندھ ٹاسک فورس کو بھی نتائج آگاہ کرے گا۔اضح رہے کہ کورونا کیسز کی شرح کے پیش نظر اسکول بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ کورونا ٹاسک فورس کرے گی۔یاد رہے کہ  ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے اور صورت حال خطرناک ہونے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button