پاکستانتازہ ترین

شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

لاہور (عقیل خان سے) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گی۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے، اللہ شہباز شریف کو اور جتنے لوگ کورونا میں مبتلا ہیں، انہیں جلد صحتیاب کریں، شہباز شریف ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں، انہوں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button