پاکستانتازہ ترین

نواز شریف نے حمزہ شہباز کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت دیدی

لاہور(پاک نیوز) نواز شریف نے حمزہ شہباز کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ن لیگ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے جبکہ قائد نواز شریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کو پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو نہ لینے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ابتدائی پلان تیار کرلیا ہے ، مصیبت میں ساتھ دینے والوں کو اس بار میدان میں اتارا جائے گا ، اچھی شہرت والے کارکنوں کا چناؤ کیا جائے گا۔ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا انکے حلقوں میں پارٹی کے کارکنوں کو میدان میں اتارا جائے گا ، پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے سابقہ بلدیاتی نمائندوں کو ترجیح دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے چناؤ کے لیے پارٹی کے اہم رہنماؤں پر مشتمل بورڈ بنایا جائے گا ، بورڈ مقامی ارکین اسمبلی سے بھی سفارشات لے گا ، بورڈ اپنی سفارشات لیگی قیادت کو پیش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button