پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دیدی

لاہور(پاک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سانحہ مری کی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف اقدامات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے مری میں محکمہ موسمیات کے دفتر کے قیام اور بلدیاتی انتخابات کے بعد مری کو آئندہ مالی سال میں باضابطہ ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے مری سے کئی پولیس افسروں کے تبادلے بھی کر دیئے اور اے ایس پی ٹیکسلا محمد وقاص خان کو ایس ڈی پی او مری کااضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button