پاکستانتازہ ترین

مری میں آج سے شدید برفباری کی پیشگوئی، سیاحوں کیلئے اہم ہدایات جاری

مری(محکمہ موسمیات نے جمعےکی رات سے پیرکی صبح تک مری میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی وسیم ریاض نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیشِ نظر مری آنے والے سیاحوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔سی ٹی او کے مطابق مری میں ضلعی پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور علاقے میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کو  داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، شام 5 سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے داخلے پرپابندی ہوگی جب کہ مری کے داخلی راستوں پرخصوصی چیکنگ پکٹس قائم کی گئی ہیں۔سی ٹی او  کے مطابق مکینیکلی فٹ گاڑی اورلائسنس ہولڈرڈرائیورزکو ہی مری جانے کی اجازت ہوگی، مری آنے والے سیاح موسم کی شدت اور رش کی صورتحال کو مدنظر رکھیں، گاڑی میں اضافی گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء ضرور رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گاڑی میں ہیٹرکے استعمال اور شیشوں کو مکمل بند کرنے سے کاربن مونو آکسائیڈ پیدا ہوتی ہے لہٰذا دوران برفباری گاڑی خراب ہونے یا برف میں پھنسنے پر گاڑی میں رات گزارنے سے اجتناب کریں، دوران برفباری سلپری روڈ ہونےکے باعث گاڑیوں کے ٹائروں پر چین کا استعمال کریں، دوران برفباری روڈ سے برف ہٹانے والی مشینوں کو فوری راستہ دیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button