پاکستانتازہ ترین

سری لنکن شہری کا قتل۔۔عدالت نے پہلے ملزم کو سزا سنا دی

لاہور(پاک نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے  سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کے پہلے ملزم کو سزا سنادی۔تفصیلات کے مطابق  ملزم عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر شہیر کی تھی۔ ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا ۔ جج نے ملزم کو 1 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ملزم عدنان نے واقعہ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی ۔ملزم نے ویڈیو میں ملزموں کے کردار کو درست قرار دیا ۔ ملزم کے خلاف تھانہ رنگپورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button