تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:خود کارآتشیں اسلحہ سے مسلح پانچ افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دہشت پھیلادی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔خود کارآتشیں اسلحہ سے مسلح پانچ افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دہشت پھیلادی۔نزدیکی ملوں کے مزدوروں میں بھگدڑ۔بھاگ کر جانیں بچائیں۔اطلاع پر اے ایس آئی طارق محمود اور پولیس پارٹی نے ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔مل مزدوروں کا پولیس کے حق می مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے نائب محرر کاشف بھٹی کو اطلاع ملی کہ موضع کامونگل کے رقبہ میں ملوں کے قریب خود کار اسلحہ سے مسلح پانچ افراد اسلحہ کی نمائش کرکے اور اندھا دھند فائرنگ کرکے دہشت پھیلا رہے ہیں اور مل مزدور بھاگ بھاگ کر اور چیخ و پکار کرکے اپنی جانیں بچانے کیلیے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس پر منشی کاشف نے ایس ایچ او ملک شمشیر کھوکھر کی اجازت سے جرآت مند اور کرائم فائٹر اے ایس آئی طارق محمود کو بھاری نفری دیکر موقع پر بھیجا۔پولیس تھانہ صدر جب موقع پر پہنچی تو ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرنے میں مصروف تھے جو پولیس کو دیکھ کر بھاگ گئے مگر پولیس نے کے ایس آئی اور ساتھیوں نے جرات کا مظاہرہ کرکے پانچوں ملزمان شکیل ارائیں،ایاز خاں میو۔کاشف ڈوگر،جمیل ارائیں ور جمیل کھوکھر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو خودکارکلاشنکوفیں،تین پسٹل اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کرکے مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔تھانہ صدر پولیس بھائی پھیرو کی جرات مندانہ کاروائی پر مل مزدوروں نے پولیس کے حق میں مظاہرہ کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور مطالبہ کیا کہ اے ایس آئی طارق محمود سمیت پولیس پارٹی کو انعامات دیے جائیں۔یاد رہے کہ صنتی زون میں اکثر فائرنگ کرکے دہشت پھیلانا روز کا معمول بن چکاہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button