پاکستانتازہ ترین

لاہور میں دھند کا راج برقرار، موٹروے کئی مقامات پر بند

لاہور(پاک نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں کے منظر دھندلا گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے سالم تک شدید دھند کے باعث  بند ہے جبکہ موٹروے ایم 2 کوٹ مومن کو بھی للہ انٹر چینج تک بند کردیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 11 لاہور سے سیالکوٹ تک دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹروے ایم 3 کو بھی لاہور سے درکھانہ بند کردیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹروے مسافروں کی حفاظت نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button