تازہ ترینعلاقائی

ضلع جھنگ میں بھی جشن آزادی قومی جذبہ اور جوش و خروش سے منایا گیا

downloadجھنگ( بیوروچیف)ملک بھر کی طرح ضلع جھنگ میں بھی جشن آزادی قومی جذبہ اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس روز کا آغازبڑی بڑی مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی و خوشحالی کی دعاؤں سے ہوا ۔ ضلعی سطح پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب جناح ہال ضلع کونسل کے صحن میں منعقد ہوئی۔جس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر مقبول احمد دھاولہ ،ایس پی انوسٹی گیشن مریم ناہید ،تمام ضلعی محکموں کے ای ڈی اووز ،ڈی اووز،اسسٹنٹ کمشنرز جھنگ، اٹھارہ ہزاری کے علاوہ مختلف سکولوں سے آئے ہوئے بچے،شہری اور مختلف سرکاری و نجی دفاتر کے ملازمین نے شرکت کی ۔پروگرام کے مطابق 8بج کر 58منٹ پر سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی کے بعدقومی ترانہ پڑھا گیا جس کے بعد ڈی سی او مقبول احمد دھاولہ اور ایس پی انوسٹی گیشن میڈم مریم ناہید نے رسم پرچم کشائی ادا کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی اور جھنگ کی معروف جھومر پارٹی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ڈی سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی جہالت سے آزادی آج کا قومی نعرہ ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہمیں اپنی آزادی کو بحال رکھنے کیلئے جہالت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں خوشحال رہ سکتی ہیں جن میں وقت اور زمانہ میں موجود مہارتوں کو اپنانے کی صلاحیت موجود ہو۔انہوں نے کہا کہ جس قوم کے پاس علم کا نور ہوتا ہے وہی قومیں اپنی عزت اور آزادی بحال رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں زندہ قوم کی حیثیت سے آگے بڑھنے اور آزادی کو برقراررکھنے کیلئے ناخواندہ بچوں کو سکولوں میں لانا ہوگا جس کیلئے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کا آج ایک ہی نعرہ ہے جشن آزادی جہالت سے آزادی ۔ ہمیں جہالت کے خلاف جنگ لڑنا ہے کیونکہ جہالت ہی کی وجہ سے فرقہ واریت ،دہشت گردی اور نفرتیں جنم لے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قائم رہنے کیلئے بنایاگیا یہاں سے جہالت اورنفرتوں کو جڑ سے اکٹھارنے کیلئے علم پھیلانے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت پاکستان نے چار سے نوسال تک کی عمرکے ناخواندہ بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے 14اگست سے 31اکتوبر 2013ء تک مہم شروع کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے جو لاتعداد قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا اب اس کی حفاظت کیلئے ہم سب کو ایک سیسہ پلائی دیوار کی مانندایک ہو کر ملک دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اسی طرح ٹی ایم اے جھنگ کے زیر اہتمام بھی تحصیل سطح پر پرچم کشائی کی تقریب کا اہتما م اقبال ہال جھنگ کے لان میں کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی ممبران صوبائی اسمبلی بیگم راشدہ یعقوب ،مہر خالد محمود سرگانہ،سابق ایم پی اے شیخ محمد یعقوب،شیخ نواز اکرم، ایڈمنسٹریٹرتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ہارون الرشید چوہدری ،سابق قائم مقام ضلعی ناظم بابر خان سیال تھے۔تقریب میں شہریوں اور مختلف سکولوں کے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پرچم کشائی کی تقریب کے بعد بیگم راشدہ یعقوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو حاصل کرنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے لاتعداد قربانیاں دیں اسی لیے14اگست کا دن ہمارے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کے بارے نئی نسل کو روشناس کرانا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کولاتعداد چیلنجوں کا سامنا ہے جن کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کویکجا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جھنگ کی عوام نے شہر کی تعمیرو ترقی کیلئے جو امیدیں ان سے وابستہ کر رکھی ہیں وہ ان پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگی۔انہوں نے بھارت کی طرف سے آئے دن پاک سر زمین کی سرحدوں پرکی جانے والی فائرنگ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دشمن ہمیں ہرگز کمزور نہ سمجھے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور تمام قوم ایک ہی پرچم کے تلے جمع ہیں۔مہر خالد محمود سرگانہ نے کہاکہ ہم اپنے ملک کا دفاع مل کر کریں گے اور ملک کی بقا کیلئے کٹ مرنے کو بھی تیار ہیں ہمیں آجکل دہشت گردی کا سامنا ہے جسے جڑ سے اکٹھارنے کیلئے ہمارے قائدین بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں اس کا دفاع کریں تو دنیا کی کوئی طاقت ہماری طر ف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔اس موقع پر شیخ محمد یعقوب ،شیخ نواز اکرم ،ہارون الرشید چوہدری و دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔بعد ازاں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سے محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتام ایک ریلی نکالی گئی جو ایجوکیشن کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کی قیادت ڈی سی او مقبول احمد دھاولہ نے کی ۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن و دیگر ضلعی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ریلی کے اختتام پر ڈی سی اونے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ حکومت کے نعرہ جشن آزادی جہالت سے آزادی کو پروان چڑھانے کیلئے چار سے نو سال تک کی عمر کے ناخواندہ بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ہم اس وقت تک صحیح معنوں میں ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے جب تک علم کی روشنی سے منور نہیں ہونگے۔اسی طرح ٹی ایم اے جھنگ کے زیر اہتمام بھی اقبال ہال سے ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اراکین صوبائی اسمبلی و دیگر مہمانان گرامی نے کی ۔ یہ ریلی شہید روڈ سے گزرتی ہوئی مسجد نور میں اختتام پذیر ہوئی جہاں شرکاء ریلی نے شہدائے کارکنان پاکستان کی قبروں پر چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی اور خطہ میں امن و امان کی بحالی کیلئے دعائیں ما
نگی۔علاوہ ازیں تحصیل شورکوٹ اور تحصیل احمد پور سیال میں بھی ٹی ایم اووز کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں منتخب ممبران اسمبلی اور سرکاری افسران کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلباء اور شہریوں نے شرکت کی۔انجمن تاجران ، مخیر حضرات ،جھنگ چیمبر آف کامرس و انڈسٹریز اور معززین کی طرف سے ڈی ایچ کیواور تحصیل ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں میں مٹھائیاں ،پھل اور کھانا تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کیلئے 4 موبائل کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker