تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:کھاد کی قلت سے لڑائی جھگڑے میں باپ بیٹا شدید زخمی

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔کھاد کی قلت سے لڑائی جھگڑے میں باپ بیٹا شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں قلعہ قمر سنگھ کے رہائشی کاشتکار غلام مصطفے نے اپنی کھاد کی بوریاں بطور امانت کامونگل کے کاشتکار حنیف چشتی کے پاس رکھ دیں۔گزشتہ روز جب وہ اپنے بیٹے ساجد کے ہمراہ اپنی کھاد لینے کامونگل آیا تو ملزمان حنیف،فیصل۔غلام رسول۔سیوناآصف،انور شاہ نے کھاد دینے سے انکار کر دیا اور حملہ کرکے فائر اور ڈنڈے مار مار کر دونوں باپ بیٹے کو شدید زخمی کر دیا۔تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج۔یاد رہے کھاد کی قلت کی وجہ سے کاشتکاروں میں لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن چکے ہیں اور انتظامیہ اسے کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button