پاکستانتازہ ترین

کورونا کی پانچویں لہر، پاکستان میں مزید 29 اموات

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد انتقال کر گئے اور 7978 نئے مریض بھی سامنے آئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64016 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7978 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 29 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button