تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرواورگردونواح میں عطائی ڈاکٹروں نےمختلف سائن بورڈ لگا کر عوام کولوٹنا شروع کردیا

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرواور گردونواح میں عطائیوں نے پروفیسروں و ایم بی بی ایس ڈاکٹر وں کے سائن بورڈ لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا،نیم حکیموں نے جگہ جگہ دلکش اور سجاوٹ سے بھرے کلینکس بنا کر عوام کو جعلی کشتے کھلا کھلا کر اگلے جہان پہنچا دیا،نرسوں و دائیوں نے جگہ جگہ زچہ بچہ سینٹر بنا کرکئی عورتوں کو دوران ڈلیوری موت کے گھاٹ اتاردیا،نشہء بیچنے والے میڈیکل سٹور وں کو کھلی چھٹی ،ڈی سی او قصور بے بس ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ ،شہری حلقوں میں بے چینی ۔تفصیلات کے مطابق ۔بھائی پھیروو گرد و نواح میں لاتعداد عطائی ڈاکٹروں ،نیم حکیموں ،نرسوں و دائیوں نے غیر قانونی کلینکس و ہسپتال بنا رکھے ہیں جہاں پر مہلک جان لیوا ،پچیدہ اور جنسی بیماریوں کا علاج سادہ لوح لوگوں کو گارنٹی کا لالچ دیکرکیا جاتاہے جس کی وجہ سے ان لوگوں سے بھاری معاوضہ وصول کرکے ان پر تجربات کئے جاتے ہیں جبکہ تجربہ فیل ہونے پر کئی لوگ اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور اسی طرح نیم حکیموں کے جعلی کشتے کھانے سے کئی لوگ گردے فیل کرو اچکے ہیں اور کئی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور انٹرینڈ دائیاں و نرسیں بھی جگہ جگہ کلینکس و زچہ بچہ ہسپتال بناکر کئی عورتوں کو دوران ڈلیوری موت کی وادی میں پہنچانے میں بہت اہم رول ادا کررہی ہیں اور کئی نیم حکیموں اور عطائی ڈاکٹروں نے تو اپنی دکانداری کو عروج پر پہنچانے کی خاطر کیبلز ،پمفلٹ،بورڈ ودیگر ذرائع سے پبلسٹی شروع کررکھی ہے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان عطائی ڈاکٹروں و نیم حکیموں کے پاس میٹرک کی سند تک نہیں ہے مگر پھر بھی یہ محکمہ صحت کے عملہ کی ملی بھگت سے ہزاروں روپے رشوت دیکر کیٹیگریز حاصل کرکے اس مذموم دھندے میں دن رات مصروف ہیں رہی سہی کسر نشہء بیچنے والے میڈیکل سٹورں نے نکا ل رکھی ہے جہاں پر باآسانی نشہء دستیاب ہونے کی وجہ سے نوجوان اور طالب علم اپنا غم غلط کرنے کی خاطر ان میڈیکل سٹوروں کا رخ کرتے ہیں اور نشیلے ٹیکے و شربت حاصل کرکے مقامی قبرستانوں و گندی جگہوں پر بیٹھے ٹیکے لگانے و شربت پینے میں مصروف نظر آتے ہیں باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کے بعض افسران نے بھاری منتھلی کے عوض ان میڈیکل سٹور مالکان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے علاقہ بھر میں اتنا کچھ ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے؟ مقامی عوامی وسماجی حلقوں نے اس ساری صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  لاہور:گالیاں اورگولیاں انصاف پراثراندازنہیں ہوں گی۔محمدناصراقبال خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker