تازہ ترینفن فنکار

کاجول کورونا وائرس میں مبتلا

بمبئی(شوبز نیوز) بالی وڈ اداکارہ کاجول بھی بھارت میں جاری کورونا کی تیسری لہر کا شکار ہوگئیں۔کاجول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بیٹی کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ بالی وڈ میں خوبصورت مسکراہٹ اور تیکھے نقوش والی اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نہیں چاہتی کہ کوئی میری لال ناک والی تصویر دیکھے، لہٰذا میں یہ حسین مسکراہٹ دنیا کو دکھا رہی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!