بین الاقوامیتازہ ترین

ترک صدر یوکرین سے واپسی پر کورونا کا شکار

استبول(پاک نیوز)ترک صدر رجب طیب اردگان اور ان کی اہلیہ ایمینہ اردگان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ترک صدر طیب اردگان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایاکہ یوکرین سے واپس آنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔طیب اردگان نے کہا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس کی ہلکی علامات کا سامنا ہےاور وہ گھر سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ترک صدر نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ ہم آپ کی دعاؤں کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button