پاکستانتازہ ترین

آپی بشریٰ رحمن کی موت سے کالم نگاری کا سنہری باب ختم ہوگیا۔عقیل خان کالم نگار

بشریٰ رحمن کا قلم ہمیشہ سچ کا ساتھ دیتا تھا۔

جمبر(نامہ نگار)کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدراور پاکستان گروپ آف جرنلسٹس پنجاب کے نائب صدر عقیل خان نے بشریٰ رحمن کی وفات پر کہا کہ ان کی موت سے کالم نگاری کا سنہری باب ختم ہوگیا۔ آپی بشریٰ رحمن نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا۔انہوں نے عملی سیاست میں ن لیگ کی طرف سے حصہ لیا اور خواتین کے لیے بھرپور آواز اٹھائی۔ آپی بشریٰ رحمن کے ڈرامے اور افسانے آج بھی عوام مقبول ہیں۔ عقیل خان نے کہا کالمسٹ کونسل آپی بشریٰ رحمن کی وفات پر ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گوہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button