پاکستانتازہ ترین

فیصل واوڈا تاحیات نااہل قرار

اسلام آباد(پاک نیوز) الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی  کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نا اہلی کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نا اہل قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما کو کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت چھپانے کا الزام پر پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دیدیا۔ واضح رہے  کہ  فیصل واوڈا کے خلاف کیس 21 جنوری 2020 کو دائر کیا گیا،الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کیس کی 23 سماعتیں کیں۔پہلی سماعت 3 فروری 2020 کو ہوئی ،قادر مندوخیل ، میاں فیصل اور میاں آصف محمود نے درخواستیں دی تھیں۔  یاد رہے کہ کیس کا فیصلہ 23 دسمبر 2021 کو محفوظ ہوا،فیصل واوڈا پر کاغذات نامزدگی میں دوہری شہریت چھپانے کا الزام تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button