تازہ ترینکھیل

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

دبئی(نمائندہ سپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔رینکنگ میں دوسرا نمبر بھارتی کرکٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی کا ہے جب کہ تیسرے نمبر پر بھارتی اوپنر روہت شرما ہیں۔آئی سی سی کی رینکنگ میں پاکستانی بیٹر فخر زمان کا نواں نمبر ہے جب کہ انگلش کرکٹر جو روٹ فخر زمان سے بس ایک پوائنٹ ہی دور ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button