تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل، آج ملتان سلطان اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پی ایس ایل سیون کا دوسرا مرحلہ، زندہ دلان کے شہر لاہور میں آج  پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ قذافی سٹیڈیم میں اوس کے باعث کھلاڑیوں کو گیلے گراؤنڈ میں اِن ایکشن ہونا پڑا۔ اوس سے گراؤنڈ گیلا، ہاتھوں سے بار بار بال سلپ ہونے کے مسائل پیش آئے۔ کرکٹرز فٹنس اور سٹیمنا کے لیے فٹبال بھی کھیلتے نظر آئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں اِن ایکشن ہوئے،بولنگ کوچ اور ماضی کے جادوگر سپنر سعید اجمل خود بھی بولنگ کرتے نظر آئے۔واضح رہے کہ دوسرے مرحلے کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن اور سرفہرست ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button