تازہ ترینکھیل

چیمپینزلیگ میں پاکستان کی شرکت مشکوک ہوگئی

sports-cricket-chmapionsleague-faisalabadwolves_8-14-2013_113588_lلاہور(نمائندہ سپورٹس)اگلے ماہ بھارت میں ہونے والی چیمپئینز لیگ میں فیصل آباد وولفز کی شرکت پاک بھارت کشیدگی ختم ہو نے سے مشروط ہے۔ پی سی بی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ بھارت کی طرح پی سی بی بھی لائن آف کنٹرول پر پیدا ہونے والی صورت اور اس کے نتیجے میں پاک بھارت کشید گی کو مانیٹر کر رہا ہے اور انتظار کرو اور دیکھوکی پالیسی پر کاربند ہے ، یہ بات طے ہے کہ فیصل آباد وولفز کی ٹیم اسی صورت میں 17 ستمبر سے شروع ہونے والی چیمپئینز لیگ میں شرکت کرے گی جب کشیدگی ختم اور تعلقات پہلے والی پوزیشن پر آجائیں گے۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ویزوں کے درخواستیں ضرور جمع کرا دی ہیں ، جن کا تاحال مثبت جواب نہیں ملا اور نہ ہی چیمپئینز لیگ کی انتظامیہ نے پی سی بی سے کوئی رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button