پاکستانتازہ ترین

حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا معاملہ، پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پاک نیوز) حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر پی ڈی ایم کا اہم سربراہی اجلاس آج ہوگا۔سربراہی اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کرینگے۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سمیت متعدد رہنما اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت کو گھر بھجوانے کےلیے عدم اعتماد کی تحریک لانے پر اہم فیصلہ متوقع ہے۔ن لیگ سمیت تمام جماعتیں اپنی اپنی تجاویز پیش کرینگی، مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف پی ڈی ایم کو پیپلز پارٹی سے ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کی اہم ملاقات بھی آج ہوگی۔مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف پی ڈی ایم کے سربراہ کے اعزاز میں عشائیہ بھی دینگے، ملاقات میں حکومت مخالف تحریک پر غور ہوگا۔مولانا فضل الرحمان لاہور میں قیام کے دوران چوہدری برادران سے بھی ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button