پاکستانتازہ ترین

24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 39 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پاک نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 687 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 77 ہزار 573 ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 498 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 4 لاکھ 93 ہزار 478، سندھ میں 5 لاکھ 55 ہزار920، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 7 ہزار 820، بلوچستان میں 34 ہزار 986، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 74، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 711 جبکہ آزاد کشمیر میں 41 ہزار 584 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button