تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: عوام کا ملتان روڈ پر ناجائز تجاوزات، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا مطالبہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ملتان روڈ کے ارد گرد ناجائز تجاوزات سے ٹریفک جام۔ با اثر قبضہ گروپوں کے ناجائز تجاوزات سے ہسپتال،مین بازار،اور دوکانداروں کے راستے بند۔ منع کرنے پر قبضہ گروپوں کے ہاتھوں کئی قیمتی جانیں ضائع،ٹریفک پولیس،بلدیہ اور انتظامیہ خاموش تماشائی،شہری حلقوں کاڈی سی او قصور سے ناجائز تجاوزات، قبضہ مافیا کیخلاف بلا امتیاز گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ بھائی پھیروکے اردگرد ناجائز تجاوزات،ناجائز رکشوں اور ناجائز بسوں،ٹرکوں،ویگنوں کے اڈوں ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں کی بھرمار کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ مین بازار میں پیدل چلنا دشوار بنا رکھا ہے۔تجاوزات اور قبضہ گروپوں کی غنڈہ گردی نے شہری امن تباہ اور شریف دوکانداروں اور تاجروں کا کاروبار تباہ کر رکھا ہے۔ناجائز تجاوزات کرنے والے قبضہ گروپوں کی غنڈہ گردی کی وجہ سے کئی دفعہ شہر میں خونی لڑائیوں کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔بلدیہ اور انتظامیہ با اثر اڈہ مالکان،ٹرک مالکان،ٹیکسی سٹینڈ مالکان اور حکمران طبقہ کے چہیتوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتی جبکہ کبھی کبھی دکھاوے کیلیے غریب خوانچہ فروشوں کے خلاف نمائشی کاروائیاں کرکے اعلی افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک دیتی ہے۔قبضہ گروپوں نے سرکاری ہسپتال کے گیٹوں پر بھی ریڑھیاں لگا کر ہسپتال کو آنے جانے والا راستہ بند کر رکھا ہے۔قبضہ گروپوں کی حوصلہ افزائی کی وجہ یہاں کے بلدیہ عملہ کی نا اہلی ہے اگر تحصیل انتظامیہ اوربلدیہ پنا فرض پورا کرکے ناجائز تجاوزات ختم کر دیتے تو یہ غنڈے عوام کیلیے وبال جان نہ بنتے۔جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال اور،عوامی سماجی حلقوں اور تاجروں نے اے سی پتوکی اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز گرینڈ آپریشن کیا جائے اور رشوت خور اور ناجائز تجاوزات کروانے والے بلدیہ ملازمین اور ٹریفک پولیس کے نااہل ملازمین کو نوکریوں سے برخواست کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!