تازہ ترینفن فنکار

بھارتی گلوکار بپی لہری انتقال کرگئے

بمبئی(نمائندہ شوبز)معروف گلوکار اور موسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہوگیا۔ انہوں نے آج ممبئی کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔بھارتی گلوکار اور موسیقار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بپی لہری بیماری کے باعث ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔بپی لہری کو بالی ووڈ کا روک سٹار کہاجاتا تھا۔پی لہری جن کا اصل نام آلوکیش لہری تھا۔ وہ 27 نومبر 1952 کو مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی میں پیدا ہوئے تھے۔بپی لہری نے 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کو کئی یادگار نغموں کا تحفہ دے کر اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے چلتے چلتے، ڈسکو ڈانسر، اور شرابی جیسی کئی فلموں میں مقبول گانے پیش کئے۔ انہوں نے 2020 میں ریلیز ہوئی فلم باغی 3 میں آخری بار گانا گایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!