
لاہور(پاک نیوز)امیر جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر ملک بھر میں دو روزہ احتجاج کی کال دے دی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ جمعرات اور جمعہ کو ہر شہر میں حکومت کے ایک اور ظالمانہ اقدام کے خلاف احتجاج ہوگا، پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام پر ظلم کی تمام حدیں عبور کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں بارہ روپے لٹر اضافہ کو مسترد کرتے ہیں، حکومت قیمت کم ازکم پچاس فیصد کمی کرے، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی، کسٹم ڈیوٹی ختم کرکے عوام کو سبسڈی دی جائے۔