تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:کھاد ڈیلروں نے کسان کو بلیک میل کرنے کا ایک نیا یو ٹرن نکال لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ کھاد ڈیلروں نے کسان کو بلیک میل کرنے کا ایک نیا یو ٹرن نکال لیا جو ڈی اے پی لے گا اس کو یوریا ملے گی، کسانوں کو کھاد کی فراہمی کے لئے مزید زلالت کاسامنا انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے میں سب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،کاروائیاں صرف فوٹو سیشنز تک محدو، بھائی پھیرو میں کھاد بحران مزید سنگین ہوگیا کسان کھاد کے حصول میں در بدر مارے مارے پھرنے پر مجبور،بلیک مارکیٹنگ مافیا کی موجیں، ڈی اے پی کیساتھ یوریا دیں گے ورنہ نہیں ملے گی فصلیں متاثر ہونے لگی، کسانوں کا کھاد نہ ملنے پر احتجاج، سرائے مغل میں انتظامیہ کی جانب سے کسانوں کو کھاد کی سرکاری مقررہ قیمتوں پر بروقت فراہمی کے لئے علاقے بھر میں کسی بھی قسم کی سہو لیا ت فراہم نہ کئے جانے سے کھاد کا بحران سنگین صورت اختیار کرچکا ہے، کھاد نہ ملنے کسانوں کی کھڑی فصلیں ضائع ہونے کے خد شات نے سراٹھانا شروع کردئیے ہیں، کھاد کی فراہمی کے لئے انتظامیہ کے چھاپے اور کاروائیاں صرف پریس ریلیزاورفوٹو سیشنز تک محدود ہوچکی ہیں،کسانوں اور کسان بورڈ ضلع قصور کے نائب صدر سردار امجد ڈوگرایڈووکیٹ اور جے آئی یوتھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ نے انتظامیہ کی چشم پوشی اور کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر احتجاج کرتے ہوئے کھاد کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنائے جانے کامطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button