تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 7: آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا

لاہور(پاک نیوز سپورٹس) پی ایس ایل 7 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے میچز جاری ہیں جس کا 27 واں میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔اسلام آباد اور لاہور کے درمیان میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button