تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو۔عوام کی خدمت تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔رانا انتظاراسلام

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔عوام کی خدمت تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے۔تحریک انصاف کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے جا رہے ہیں اگلا دور بھی تحریک انصاف کا ہو گا۔اقوام متحدہ میں نمائندگی کرنے پرممبر قومی اسمبلی سردار طالب کو خراج تحسین۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مقای رہنما رانا انتظار اسلام نے اپنے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے سابقہ حکمرانوں نے صرف اپنی جیبیں بھریں جبکہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے ممبر قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی اور صوبائی وزیر سردار آصف نکئی کو ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر خراج تحسین پیش کرتے کہا اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب عوام الناس کو اس بات کا ادراک ہو جائے گا کہ سابقہ حکمرانوں نے کس کس طرح ملک کو لوٹا اور نکئی خاندان نے علاقے بھر میں کروڑوں کے ترقیاتی کام کروا کر عوام کے مسائیل حل کرائے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں نکئی گروپ اور تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ کی بہتری او رعوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اربوں روپے کے وسائل صرف کر کے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتربنایا جار ہا ہے۔رانا انتظار اسلام نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button