پاکستانتازہ ترین

فضل الرحمان اور زرداری کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر بیٹھک

لاہور(پاک نیوز) سابق  صدر آصف زرداری  مسلم لیگ (ن) کے صدر  شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔جے یو آئی ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  پہلے ہی شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ چکے ہیں جہاں تینوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات  ہوگی۔سیاسی رہنماؤں کی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ سمیت دیگر آپشنز سے متعلق حتمی فیصلے کاامکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں حکومتی اتحادیوں کےمطالبات سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعتیں فوری طور پر نئے انتخابات کی حامی نہیں ہیں، پیپلزپارٹی بھی حکومتی اتحادی جماعتوں کے مؤقف کی حامی ہے، مسلم لیگ ن ، مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم فوری انتخابات کی حامی ہیں۔آصف زرداری اپوزیشن قائدین کو فوری انتخابات کے مؤقف میں نرمی پر قائل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button