تازہ ترینکھیل

فائنل تک رسائی کے لیے آج ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا

لاہور(نمائندہ سپورٹس)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7  کے فائنل میں براہ راست  پہنچنے والی ایک ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا۔پی ایس ایل سیزن 7 کا کوالیفائر میچ آج کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں میں سے آج  جیتنے والی ٹیم براہ راست  فائنل میں پہنچ جائے گی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے کوالیفائر  میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا جب کہ میچ آج شام  ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔ایونٹ میں آج کی فاتح ٹیم  ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کے پاس ایک چانس اور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button