تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اللہ دا د کالونی اورکاہلوبلاک میں ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ

okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید)اوکاڑہ کے علاقہ اللہ دا د کالونی اور کاہلوبلاک میں ڈینگی وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا متعلقہ محکمہ اور ٹی ایم اے وہاں پر کسی قسم کے اقدامات کرنے سے قاصر ہیں ان آبادیوں میں گوبراور گٹروں سے بہنے والے پانی کے امتزاج سے تعفن پھیل رہا ہے مکین اس گوبر اور گندگی کو ہٹانے کیلئے صاف پانی کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں جس سے ڈینگی کے لارواپیدا ہونے کا قوی امکان ہے اہل علاقہ نے بارہا دفعہ ارباب اختیار کو اس مسئلہ کے حل کیلئے درخواست گزاری ہیں مگر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی انہوں نے ڈی سی او اوکاڑہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اس مسئلہ کو حل کرانے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ کسی بھی بڑے نقصان سے محفوظ رہا جاسکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button