پاکستانتازہ ترین

ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے پینے کی پابندی ختم

کراچی(پاک نیوز) اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو اچھی خبر مل گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے پینے کی پابندی ختم کردی ہے۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز یکم مارچ سے دوران پرواز ڈومیسٹک پروازوں میں مسافروں کو کھانے کی سروس شروع کریں۔سول ایوی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دوران پرواز فیس ماسک کی مکمل پابندی کرنی ہوگی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے باعث سی اے اے نے ڈومیسٹک پروازوں میں 17جنوری سے کھانے پینے کی اشیاء پر پابندی لگا رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!