تازہ ترینکھیل

اسلام آبادیونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل 7 سے باہر ہو گئی،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیون کے پلے آف مرحلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹ سے شکست دیدی،170 رنز کا ہدف اسلام آبادیونائیٹڈ نے 19.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میںکھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 170 رنز کا ہدف دیا،کامران اکمل 58 ، شعیب ملک 55 رنز بنا کر نمایاں رہے ،حسین طلعت 28 ، محمد حارث12 ، یاسر خان نے 8 رنز بنائے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیاجبکہ فہیم اشرف اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈکے الیکس ہیلز نے 49 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی،اعظم خان 28 اور کپتان شاداب خان نے22 رنز بنائے ،ویل جیکس 11 اور آصف علی 11 بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ لیام ڈاﺅسن 2گیندوں پر 11 بناکر ناقابل شکست رہے ۔پشاور زلمی کے سلمان ارشاد نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کادوسرے ایلیمنٹر میں لاہور قلندرز سے مقابلہ ہوگا،لاہور قلندرز یا اسلام آباد یونائیٹڈ میں سے جیتنے والی ٹیم کا فائنل میں ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button