پاکستانتازہ ترین

پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے کم پر بات نہیں ہوگی: (ق) لیگ نے اپوزیشن کو جواب دیدیا

لاہور(پاک نیوز) مسلم لیگ (ق) نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ  مانگ لی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور (ق)  لیگ کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطہ ہوا جس میں چوہدری  برادران نے سابق صدر آصف زرداری کو  چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ذرائع کا کہنا  ہےکہ (ق) لیگ نے اپوزیشن  سے پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ مانگی ہے اور لیگی قیادت کا دو ٹوک مؤقف ہےکہ اس سے کم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کےمطابق وزارتِ اعلیٰ ملنے کی صورت میں (ق) لیگ نے پنجاب اور مرکز میں ان ہاؤس تبدیلی کی کامیابی کی ضمانت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کےمطابق (ق) لیگ  کا  کہناہےکہ مرکز میں مکمل طور پر  اپوزیشن کی  حمایت  کریں گے تاہم  (ق) لیگ  نے ملک  میں فوری نئے انتخابات  کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری ہو تو قومی اسمبلی کے انتخابات کروادیے جائیں لیکن صوبائی اسمبلیوں کی مدت پوری ہونی چاہیے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ آصف زرداری نے (ق) لیگ کی شرائط سے (ن) لیگ کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد لیگی  قیادت  نے بھی اہم رہنماؤں سے مشاورت شروع  کردی  ہے۔واضح  رہےکہ حکومت  کے خلاف  تحریک  عدم اعتماد  لانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی جوڑ توڑ جاری ہے اور اس  سلسلے میں حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button