تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو۔ نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے، مفتی خضرا اسلام

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو۔ نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔رانا شوکت محمود خاں مرحوم علاقہ بھر کے دکھی انسانوں کی خدمت کرنے کو فخر سمجھتے تھے۔ ان جیسی درد دل رکھنے والی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے۔جو شخص بھی نبی پاک کی شمع کو دل میں رکھتا ہے ان کی قبریں ہمیشہ روشن رہتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی نوجوان سکالر علامہ مفتی خضرا لاسلام،ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹرسردار الفرید ظفر،پی پی پی پنجاب کی کوارڈینٹر ویمن ونگ و فنانس سیکرٹری بیگم ناصرہ شوکت محمود،ڈاکٹر عائشہ شوکت محمود نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر رانا شوکت محمود خاں کی تیسری برسی کے موقع پر رانا سفاری پارک میں منعقدہ بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی،تلاوت کلام پاک اور نعت خوانی بھی کی گئی معروف ثنا خوان محمد عابد چشتی نے گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ معروف کمپئیر سرفراز علی نے نظامت کے فرائض سنجام دئے اس موقع پر جنرل مینجر رانا عبدالقیوم خاں،فرحان محمود،وقار احمد،انوارالحق،محسن راجہ سندھو،چوہدری امجد علی اور دیگر نے رانا شوکت محمود کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا مرحوم درویش منش اور درد دل رکھنے والے انسان تھے کسی بھی چوٹے بڑے ملازم کو ملازم نہیں سمجھتے تھے بلکہ اس کی بڑھ کر خدمت کرتے تھے۔ رانا عابد خاں نے بتایا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی دکھی انسانیت کیلئے وقف کررکھی تھی 1968میں ماسو قصبہ سے اپنی سیاست کا آغاز کیا بعد ازاں ہیڈ بلوکی کے ساتھ شوکت محمود کالونی قیام کے وقت غربا ء کو نہ صرف پانچ پانچ مرلے جگہ بلکہ انہیں پانچ پانچ ہزار روپے اور ساتھ انہیں مکان بنواکر دئے بیگم ناصر ہ شوکت محمود نے کہا کہ رانا شوکت نے خودبہت سادہ زندگی گزاری مگر غریبوں اور بے سہارا کی دل کھول کر مدد کرتے اور ذات پات کی کوئی تمیز نہیں رکھتے تھے تحمل مزاجی ان میں کوٹ کوٹ کر بھری تھی ڈاکٹر عائشہ شوکت محمود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ رانا سفاری پارک میں کیمپ نہیں لگایا جائے گا بلکہ قریبی دیہات میں جاکر میڈیکل کیمپ لگا کر دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے گی پروفیسرڈاکٹر سردارالفرید ظفر نے اعلان کیا کہ ان کے حلقہ میں اگر کسی غریب کا بچہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتا ہے اس کا میرٹ ہونا چاہئے ہم اس کو اپنے پلے سے تعلیم دلوائیں گے مرحوم رانا شوکت محمود خاں اتنا اپنے بچوں سے پیار نہ کرتے تھے جتنا پودوں سے محبت کرتے تھے آپ نے رانا سفاری پارک میں لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے جو ان کیلئے مغفرت کی دعائیں کررہے ہیں۔تقریب کے آخر میں برسی میں شرکت کرنے والوں کا عصرانہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button