تازہ ترینکھیل

پی ایس ایل 7: فائنل میں ملتان کے مدمقابل کون ہوگا؟ فیصلہ آج ہوگا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے کا دوسرا ایلیمنٹری میچ آج کھیلا جائے گا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے اختتامی میچز جاری ہے جس کے پلے آف مرحلے کا آخری ایلیمنٹری میچ بھی آج کھیلا جائے گا۔اس میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ میچ جیتنے والی ٹیم 27 فروری کو ملتان سلطانز سے فائنل میں ٹکرائے گی۔پلے آف مرحلے کا دوسرا ایلیمنٹری میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ایلیمنٹری ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد پشاور زلمی ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران اکمل کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ہدف کے تعاقب میں  الیکس ہیلز کی زبردست بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں پہلے ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے نام رہا، جنہوں نے 15 رنز دے کر ایک وکٹ اور بیٹنگ میں 19 رنز اسکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button