تازہ ترینعلاقائی

جمبر:واپڈا کی غفلت سے زیادہ وولٹیج آنے سےلوگوں کے الیکٹرک سامان جل کر تباہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جمبرمیں واپڈا کی غفلت سے زیادہ وولٹیج آنے سے تھانہ صدر اور چوکی جمبر کے کمپیوٹرجل جانے سے تھانے کا نظام ٹھپ،سائل ذلیل و خوار،نواحی بستی میں لاکھوں کے ٹرانسفارمر، موٹریں، ٹیلی ویثرن اور دیگر سامان جل کر تباہ۔ ٹیلی ویژن کی سکرینیں ٹھاہ ٹھاہ کر کے پھٹ گئیں۔متاثرین کا جمبر پریس کلب کے نائب صدر بوٹا شاداب کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے بڑے قصبہ جمبر کلاں میں واپڈا سب ڈویژن جمبر کے اہلکاران کی غفلت اور لاپروائی سے بجلی کے زیادہ وولٹیج آجانے سے تھانہ صدر بھائی پھیرو اور جمبر چوکی کے کمپیوٹر اور دیگر سامان جل کر تباہ ہوگئے جس کی وجہ سے تھانہ کا آن لائن سسٹم اور ون ونڈو آپریشن ناکارہ ہو گئے اور تھانہ کا اعلی پولیس دفاتر سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ایف آئی آر اور درخواستیں درج کرانے والے مظلوم زلیل و خوار ہوتے رہے اور واپڈا کو بد دعائیں دیتے رہے۔ گردو نواح کی جمبر کی آبادیوں میں بھی عوام کا لاکھوں کا بجلی کا سامان موٹریں، درجنوں ٹی وی ٹھاہ ٹھاہ کر کے پھٹ گئے۔ گھروں کے بلب، ٹیوب لائٹس، استریاں، واشنگ مشین، فریج، اور واٹر پمپ پر لگی مو ٹریں بھی جل گئیں۔ متاثرین نے جمبر پریس کلب کے نائب صدر محمد بوٹا شاداب کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور جمبر سب ڈویژن کے واپڈا اہلکاران کی غفلت اور لاپروائی کے خلاف ماتم کیا۔اس موقع پر معروف صحافی بوٹا شاداب نے مظاہرین سے خطاب کرتے کہا کہ اس نے کئی دفعہ تحریری طور پر واپڈا حکام کو بجلی کے وولٹیج کی کمی بیشی اور بلا جواز بجی کی بندش کے بارے تحریری طور پر آگاہ کیا مگر واپڈا اہلکاران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کی ناقص اور ناکارہ تاریں آئے روز گر جانے سے کئی جانور مر چکے ہیں اور کئی دفعہ لوگوں کو کرنٹ لگ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نقصان واپڈا کی غفلت اور لا پر واہی سے ہوا ہے اور بستی والوں کا بھی لاکھوں کا نقصان ہو ا ہے اور ان سب کا ذمہ دار واپڈا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت برتنے والے واپڈا اہلکار وں کے خلاف کاروائی کی جائے اور تھانہ صدر اور چوکی پولیس اورشہریوں کے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button