پاکستانتازہ ترین

اپوزیشن میں تحریک عدم اعتماد پر ڈیڈ لاک ہو گیا، شیخ رشید

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں تحریک عدم اعتماد پر ڈیڈ لاک ہو گیااسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈ لاک ہو گیا ہے، اپوزیشن کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ بندر بانٹ کیسے ہونی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم 4 سال پورے کرنے کے قریب ہیں، آپ نے ابھی تک یہ فیصلہ ہی نہیں کیا کہ کہاں جانا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی، لوگوں کو اذیت ہو رہی ہے جو کرنا ہے کریں، یہ گاڑیوں کے جلوس اور بڑے لوگوں کی سیاست ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ دنیا میں جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ہماری اپوزیشن کبڈی کھیل رہی ہے، ادارے ملک کی سلامتی سے جڑے ہوتے ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ اپوزیشن خود کہہ رہی ہے کہ ادارے غیر جانبدار ہیں، 30 دن بعد اپوزیشن کو اسی تنخواہ پر کام کرنا ہے۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کے بس کا روگ نہیں ہے، اپوزیشن جو تماشا لگانا چاہتی ہے وہ تقریباً 9 دن کا ہے، ہمیں اپنے اتحادیوں پر اعتماد ہے، وہ عمران خان کے ساتھ رہیں گے، ان کے 12 لوگ اڑ جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سارے مفاد پرست عمران خان کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں، عمران خان وقت آنے پر سیاسی سائبر حملہ کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں جو لوگ خلفشار کا اندھا خواب دیکھ رہے ہیں ان کی سیاسی قبریں بنیں گی۔ اپوزیشن کی تحریک ناکام ہوگی اور وہ عمران خان کو مضبوط کررہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جسے مولا نہ مارے تو مولا نہیں مرتا، یہ بلاول بھٹو زرداری کے بس کا روگ نہیں، بلاول بھٹو زرداری لال حویلی آئیں انہیں استعفیٰ ہم دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button