پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے

لاہور(پاک نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہورپہنچ گئے۔وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا شفقت محمود، غلام سرورخان، حماد اظہر، خسرو بختیار اور مشیرتجارت عبدالرزاق بھی لاہور پہنچے ہیں۔وزیراعظم کے دورہ  لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار انہیں صوبے کی انتظامی اور امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جب کہ وزیراعظم ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے انڈسٹریل پیکج کا اعلان کریں گے۔وزیراعظم راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال کے ارکان پارلیمان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان  چوہدری برادران سے بھی ملاقات کریں گے جہاں  وہ اپنے اہم اتحادی سے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑنے کی درخواست کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے مشن لاہور کیلئے آج کابینہ کا شیڈول اجلاس بھی منسوخ کردیا  ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button