پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں شب معراج نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی

لاہور(پاک نیوز) ملک بھر میں آج شب معراج نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی۔  مقدس رات کی مناسبت سے گھروں میں خصوصی عبادات اور مساجد میں چراغاں، ذکر و اذکار اور نعت خوانی کی محافل کا اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شب معراج کی مناسبت سے مساجد میں ہونیوالی محافل میں علماء کرام نےمعجزہ معراج شر یف کے واقعات و فضائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ علمائے کرام واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس شب کی اہمیت بیان کی۔ اس موقع پر  ملک بھر میں منعقدہ مختلف اجتماعات میں ملک کی سلامتی، بقا اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں گی۔شب معراج پر مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا  جبکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے مساجد اور محفلوں کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے تھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button